فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میجر عدیل زمان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
میجر عدیل زمان شہید نے آپریشن کے دوران فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شہداء کی قربانیاں قومی حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری
میجر عدیل زمان شہید کی تدفین آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ، زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمی جوانوں کی جرات، حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میجر عدیل زمان شہید
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔