اپنے ایک جاری بیان میں یمنی مقاومتی تحریک کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود، اپنی اعلیٰ کمان سمیت فلسطینی مزاحمت کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" اور اس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے متعدد کمانڈروں و مجاہدین کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ انصار الله نے كہا كہ آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کے بعد ہونے والی جنگ میں، متعدد کمانڈروں کی شہادت پر ہم حماس، القسام بریگیڈز، فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے مخلصانہ طور پر تعزیت کرتے ہیں۔ تمام تر مشکلات کے باوجود، اپنی اعلیٰ کمان سمیت فلسطینی مزاحمت کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ زمانے کے طاغوت کبھی اس قوم کے عزم، ارادے اور خدا پر توکل کو کمزور نہیں کر سکتے جو اپنے رہنماؤں کو کامل ایمان و رضا کے ساتھ قربان کرتی ہے۔ واضح رہے کہ آج دوپہر کو "القسام" بریگیڈ نے باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اپنے ترجمان "ابو عبیدہ" کی شہادت کا اعلان کیا۔ بیان میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ان کے بہت سے برجستہ کمانڈر شہید ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے ترجمان ابو عبیده کی شہادت کی خبر بھی دی اور اعلان کیا کہ القسام کے نئے ترجمان مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر القسام بریگیڈ نے قرآن کی آیت مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ کا حوالہ دیا۔ اپنے اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی اور انہیں بہترین کمانڈرز و سرخیل مجاہدین کے عنوان سے یاد کیا۔ اس بیان کے مطابق،
شہید محمد السنوار: القسام کے کمانڈر انچیف، امت کے عظیم کمانڈر، شہید محمد الدف کے جانشین۔
شہید محمد شبانہ: القسام بریگیڈز میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر۔
شہید حکمت العیسیٰ: ہتھیاروں اور جنگی خدمات کے شعبے کے سربراہ۔
شہید رائد سعد: ملٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ۔
شہید حذیفہ کہلوت (ابو عبیدہ): ملٹری میڈیا اور القسام کے سابق ترجمان، ان شہداء میں شامل ہیں۔
القسام بریگیڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہادتوں کے باوجود مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا۔ ان واقعات سے تنظیم کے عزم اور ڈھانچے میں کوئی خلل پیدا نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ کی شہادت پر انہوں نے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی