حماس کی ترجمان القسام بریگیڈزابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فلسطین (ویب ڈیسک)حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ اور متعدد دیگر رہنماؤں کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے معروف ترجمان ابو عبیدہ، حماس کے سربراہ محمد سنوار، رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شعبانہ سمیت اعلیٰ کمانڈرز حکم العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہوچکے ہیں۔
القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام افراد رواں برس مختلف مقامات پر اور مختلف اوقات میں اسرائیلی فوج کی بمباری یا چھاپہ مار کارروائیوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2025 میں محمد سنوار اور ستمبر 2025 میں ابو عبیدہ کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی اب حماس نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔