اپنے ایک جاری بیان میں انصار الله کا کہنا تھا کہ یہ صیہونی قدم اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ عرب و اسلامی حکومتیں، اجتماعی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ "صنعاء" میں قائم یمن کی "قومی نجات حکومت" نے اعلان کیا کہ "اسرائیل" کی جانب سے ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا، ایک نہایت خطرناک اور جارحانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ "صومالیہ" اور علاقائی امن و استحکام کی خاطر صنعاء ہر ممکن اقدام کرے گا چاہے وہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ ہو۔ اسی طرح یمنی علماء کی انجمن نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء، "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس میں انہوں نے صومالیہ کی سرزمین پر یمنی افواج کی جانب سے اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنانا جائز قرار دیا۔ اس کے علاوہ صنعاء حکومت کی پارلیمنٹ نے بھی اعلان کیا کہ سید عبدالمالک الحوثی نے اپنے تازہ ترین خطاب میں صومالیہ و خطے کے خلاف قابض اسرائیل کے معاندانہ اقدامات کا ذکر کیا، جو اس جانب اشارہ ہے کہ یمنی مسلح افواج، ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہر کارروائی کی مجاز ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی انصار الله یمن کے پولیٹیکل آفس نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا، ملک صومالیہ کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے۔ یہ صیہونی قدم اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ عرب و اسلامی حکومتیں، اجتماعی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امت کے تمام طبقات، خواہ حکومتیں ہوں یا عوام، اپنی کوششوں کو یکسو کریں تاکہ صیہونی نقل و حرکت کو ناکام بنایا جا سکے۔ نیز صومالیہ کی عوام کی حمایت بھی کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو" نے حالیہ جمعے 26 دسمبر کو صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ملک كی حیثیت سے تسلیم كیا۔ جس كے بعد خطے میں عرب، اسلامی و افریقی ممالک اسرائیل کے اس اقدام سے گہری تشویش میں ہیں۔ عالمی سطح پر اسرائیل کے اس قدم کے خلاف محکم و شدید ردعمل کے بعد امریکی صدر نے صومالی لینڈ کو فی الحال تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صومالی لینڈ کو

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن