افریقا کپ آف نیشنز 2025 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں سبک رو اور بجلی کی تیزی سے گیند کو چھین کر دوڑ لگانے والے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

افریقا کپ آف نیشنز 2025 مراکش میں ہو رہا ہے جو 21 دسمبر 2025 سے 18 جنوری 2026 تک مختلف شہروں میں کھیلا جا رہا ہے۔

رباط، کاسابلانکا، اگادیر، مراكش، فیز اور ٹانگیر جیسے شہروں کے عالمی معیار کے اسٹیڈیم میں مقابلے ہوں گے جن میں پرنس مولائے عبد اللہ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے تازہ مقابلوں میں جہاں موزمبیق نے اپنی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرکے سب کو حیران کیا وہیں مسلم اکثریتی ممالک الجزائر اور سوڈان نے بھی شاندار کارکردگی دکھا کر تاریخ رقم کر دی اور مسلم شائقینِ فٹبال کے دل جیت لیے۔

افریقی مسلم ملک الجزائر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ براعظم کی فٹبال طاقت ہے۔سخت مقابلے کے بعد برکینا فاسو کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے آخری 16 میں جگہ پکی کرلی۔

ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار ریاض محرز نے پنالٹی پر گول داغ کر فتح کو یقینی بنایا۔ یہ ان کا ٹورنامنٹ میں تیسرا گول تھا اور وہ اب افریقا کپ کی تاریخ میں الجزائر کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

الجزائر دو میچز میں مکمل چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے اور ابھی تک ایک بھی گول نہیں کھایا جو ان کی مضبوط دفاعی اور نظم و ضبط والی ٹیم کا ثبوت ہے۔

سوڈان جدوجہد، صبر اور ایمان کی جیت ایک اور مسلم ملک سوڈان نے بھی فٹبال میدان میں غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ سوڈان نے استوائی گنی کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدوں کو مضبوط کرلیا۔

یہ فتح اس لیے بھی خاص ہے کہ سوڈان کی یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں افریقا کپ میں بہت کم فتوحات میں سے ایک ہے جس نے ثابت کیا کہ مشکلات کے باوجود قومیں ہمت نہیں ہارتیں۔

دوسری جانب موزمبیق نے گیبون کو 2-3 سے شکست دے کر افریقا کپ آف نیشنز کی تاریخ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی، جس سے گروپ مرحلہ مزید سنسنی خیز ہو گیا۔

تاہم اس گروپ میں الجزائر، آئیوری کوسٹ اور کیمرون جیسے بڑے ناموں کی موجودگی نے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کپ آف نیشنز

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے