Islam Times:
2026-07-24@08:10:24 GMT

نتن یاہو کی امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

نتن یاہو کی امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر، بنیامین نتن یاہو (وزیرِاعظم اسرائیل) اور مارکو روبیو (امریکی وزیرِ خارجہ) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت کے وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کی امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے بھی شریک تھے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر، بنیامین نتن یاہو (وزیرِاعظم اسرائیل) اور مارکو روبیو (امریکی وزیرِ خارجہ) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجود تھے۔ تاحال اس ملاقات کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ نتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ایک بہت اچھی ملاقات کی ہے۔ مزید یہ کہ بنیامین نتن یاہو چند گھنٹوں کے اندر فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنیامین نتن یاہو امریکی وزیر

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل