وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معاملے پر صدر پیوٹن کے ساتھ ایک مثبت کال مکمل کی ہے، جسکے ساتھ ہی انہوں نے دو دن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی دوسری گفتگو کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ یہ رابطہ اس ملاقات کے ایک دن بعد ہوا، جب صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی، ٹیلیفونک رابطہ میں امریکی صدر نے ولادیمیر پیوٹن کو یوکرینی صدر سے ہونیوالی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معاملے پر صدر پیوٹن کے ساتھ ایک مثبت کال مکمل کی ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے دو دن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دوسری گفتگو کی تصدیق کی۔

روسی صدر کے خارجہ امور کے معاون یوری اوشاکوف نے بھی دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی، جس کی خبر روسی سرکاری نیوز ایجنسی نے دی۔ اوشاکوف کے مطابق صدر پیوٹن کو صدر ٹرمپ اور ان کے سینیئر مشیروں کی جانب سے یوکرین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ یہ فون کال ایسے وقت میں ہوئی، جب ماسکو نے کیف پر شمالی روس میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کرنے کا الزام عائد کیا اور خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی مذاکراتی پوزیشن پر نظرِثانی کرے گا۔ یوری اوشاکوف نے کہا کہ صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ یوکرینی ڈرون حملے کے بعد روس امن مذاکرات میں اپنی پوزیشن کا جائزہ لے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر پیوٹن کے ساتھ

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش