میکسیکن حکام نے انتہائی مطلوب ’اولمپیئن‘ کے میڈلز قبضے میں لے لیے، 44 سالہ رین ویڈنگ ایک سابق اسنوبورڈر ہے۔

 اس نے  2002 کے سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کی تھی، بعد میں وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہوگیا، اس پر متعدد افراد کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے، وہ ایف بی آئی کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں شامل ہے، گرفتاری میں مدد دینے پر 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

 رین ویڈنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میکسیکو میں مقیم ہے، جہاں پر انتہائی طاقتور مافیا حفاظت کررہی ہے، حال ہی میں میکسیکن حکام نے اس کی گرفتاری کیلیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اسلحہ، منشیات، گاڑیوں اور کیش کے ساتھ 2 اولمپک میڈلز بھی ملے جنھیں حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق