ٹرمپ کو صہیونیت نے رْسوا کردیا,فلسطین پر ہر معاہدہ اسرائیل سبوتاژ کررہا ہے‘لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-01-20
لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی و انتخابی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو امریکی آلہ کار اسرائیل اور صہیونیت نے رسوا کردیا ہے۔ فلسطین پر ہر معاہدے کو اسرائیل سبوتاژ کررہا ہے، امریکا نے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کے لیے اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل میں ویٹو کے استعمال کی سنگین غلطیاں کیں۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مسئلہ حق و انصاف کی بنیاد پر حل کیا جائے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب میں جماعت اسلامی کے انتظامی یونٹس اور اضلاع کے ذمے داران کا بلدیاتی کالے قانون کے خلاف، بااختیار بلدیاتی نظام اور عوام کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کو تیزتر کرنے کے لیے گرینڈ کنونشن طلب کیا ہے۔ 15 جنوری کو پنجاب بلدیاتی کالے قانون کے خلاف ریفرنڈم کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔لیاقت بلوچ نے کراچی سے ڈھاکا کے لیے پروازوں کے آغاز کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے،بنگلا دیش میں عام انتخابات کی مہم پْرجوش ہے اور آخری مراحل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی عوام بنگلا دیش کے ساتھ مضبوط تعلقات اور انتخابات کے نتائج کے ساتھ بنگلا دیش میں استحکام اور ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔ بنگلا دیش میں 8 جماعتوں کا مل کر انتخاب لڑنے کا فیصلہ بنگلا دیش کے عوام کے لیے بہتر چوائس اورو سیاسی استحکام کا ذریعہ ہوگا۔ عوامی لیگ کی بھارتی پروردہ لوگوں کی بی این پی میں پناہ لینے کے ردعمل میں 8 جماعتی انتخابی اتحاد بہت اہم اور بنگلا دیشی عوام کے بھارتی بالادستی سے نجات کے لیے مثبت، مؤثر سیاسی جمہوری اقدام ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو امریکی آلہ کار اسرائیل اور صہیونیت نے رسوا کردیا ہے۔ فلسطین پر ہر معاہدے کو اسرائیل سبوتاژ کررہا ہے، امریکا نے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کے لیے اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل میں ویٹو کے استعمال کی سنگین غلطیاں کیں۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مسئلہ حق و انصاف کی بنیاد پر حل کیا جائے، وگرنہ عالمی امن مستقل بحرانوں سے دوچار رہے گا اور دْنیا دہشت گردوں کے نرغے میں رہے گی۔ سوڈان اور صومالیہ کے قدرتی وسائل ہڑپ کرنے کے لیے سازشیں امریکا، برطانیہ اور یورپی سرپرستی میں جاری ہیں۔ امریکا اور یورپ دْنیا پر نیا نوآبادیاتی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ 2025ء کا سال غریب طبقات، مڈل کلاس گھرانوں کے لیے بدترین سال رہا۔ اپنے مفادات کی خاطر مظلوم اور کمزور عوام پر جنگیں مسلط کرکے انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم اور قحط میں مبتلا کیا گیا۔ انسانوں پر بدترین ظلم مسلط کرکے امدادی سرگرمیوں کو بھی مشکل ترین کام بنادیا گیا۔ 2026ء میں عالمی اداروں، عالمی قیادت بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے رجوع کرکے دْنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنانا ہوگا۔ امن، ترقی، انصاف اور انسانی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نئی نسل کا حق ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے بنگلا دیش کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔