Jasarat News:
2026-06-02@22:28:14 GMT

سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا 8 واں چیف منتخب کرلیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا 8 واں چیف منتخب کرلیا گیا۔بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیروں کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کی بطور چیف آف بگٹی منتخب ہونے کے بعد بیکڑ میں وزیرِ اعلیٰ میرسرفراز بگٹی کے آبائی گھر میں باقائدہ دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں بگٹی قبائل کے معتبرین، عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نوابزادہ زامران سلیم بگٹی نے سرفراز بگٹی کو پگڑی باندھ کر بگٹی قبیلے کا آٹھواں چیف منتخب کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں اتحاد، امن اور ترقی کے لیے
کردار ادا کریں گے۔تقریب کے دوران قبائلی عمائدین نے سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔منتخب چیف سرفراز بگٹی نے قبائلی روایات کے مطابق ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بگٹی قوم کی خدمت، انصاف اور اتفاق رائے میری ترجیحات اور ذمہ داری ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بندوق اٹھانے والے گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں اور واپس آجائیں، ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بندوق کے ذریعے آپ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنا آتی ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور رہےگا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی

پڑھیں:

اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل