data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-01-19
غزہ / تل ابیب /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی مشکلات میں سرد موسم اور شدید بارش نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور ساحلی علاقے المواسی میں موسلا دھار بارش کے باعث خیموں میں رہنے والے ہزاروں افراد شدید سردی اور خوف کا شکار ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق جنوبی غزہ میں رہائش پذیر 47 سالہ جمیل الشرافی کا کہنا ہے کہ رات گئے شروع ہونے والی بارش کے چند ہی منٹوں میں ان کا خیمہ پانی سے بھر گیا، جس کے باعث خوراک خراب ہو گئی اور کمبل بھیگ گئے۔ جمیل الشرافی، جو اپنے 6 بچوں کے ساتھ ایک عارضی خیمے میں رہتے ہیں، نے بتایا کہ بچے سردی اور خوف سے کانپ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی تقریباً 80 فیصد عمارتیں جنگ میں تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہو چکی ہیں، جبکہ 22 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 15 لاکھ افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ’ابو عبیدہ ‘ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے وڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسیٰ کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔ ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا جبکہ محمد السنوار کے بارے میں تصدیق کی کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل81 ویں روز بھی سنگین خلاف ورزی جاری رکھی۔ اس دوران توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی جس سے متعدد مکاناتتباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اور ظالمانہ کارروائیوں کا آغاز کیا۔ اس دوران بعض مقامات پر جھڑپیں ہوئیں درجنوں گھروں میں داخلے ہوگئے اور مکینوں کو گھنٹوں تک حراست میں رکھ کر بارش کے دوران موقع پر ہی پوچھ گچھ کی جبکہ وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔مقبوضہ فلسطین میں اذان پر پابندی کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ میں قانون سازی شروع کردی گئی۔ اسرائیل کے نام نہاد وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی قیادت میں نئی قانون سازی کی مہم کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے، اس اقدام نے قابض ریاست کے اندر شدید بحث چھیڑ دی ہے اور اسے فلسطینیوں کے مذہبی اور ثقافتی وجود کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ مسودے کے مطابقمساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عمومی طور پر پابندی عائد کی جائے گی اور صرف خصوصی اجازت نامے کے بعد ہی اس کی اجازت دی جا سکے گی۔درجنوں صہیونی آبادکاروں نے قابض اسرائیل کی فوج کی سخت سیکورٹی میں القدس شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ درجنوں آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر کھلے عام تلمودی رسومات ادا کیں۔ یمن کی حوثی ملیشیا کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ صومالی لینڈ میں کوئی بھی اسرائیلی موجودگی “فوجی ہدف” تصور کی جائے گی۔ آن لائن حوثی میڈیا کے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا، “ہم صومالی لینڈ میں کسی بھی اسرائیلی موجودگی کو اپنی مسلح افواج کے لیے ایک فوجی ہدف سمجھتے ہیں کیونکہ یہ صومالیہ اور یمن کے خلاف جارحیت اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔”

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم