کانگریس لیڈروں نے اسے متاثرہ کی جدوجہد کیساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں کسی قسم کی نرمی ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اناؤ آبروریزی کیس میں سزا یافتہ سابق ایم ایل اے و بی جے پی لیڈر کلدیپ سینگر کو راحت دئے جانے کے خلاف ممبئی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف ممبئی یوتھ کانگریس نے احتجاج کرکے متاثرہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس دوران کانگریس نے الزام لگایا کہ اس طرح کے فیصلے خواتین کی حفاظت کو کمزور کرتے ہیں اور "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ" جیسے حکومتی نعروں کے پیچھے سچائی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مجرم کو دی گئی راحت نظام انصاف پرسنگین سوالات کھڑے کرتی ہے اور اس سے سماج میں منفی پیغام جاتا ہے۔

کانگریس لیڈروں نے اسے متاثرہ کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں کسی قسم کی نرمی ناقابل قبول ہے۔ ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں یہ احتجاج سانتا کروز سے چرچ گیٹ تک لوکل ٹرین سفر کے دوران کیا گیا۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے مسافروں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے اناؤ آبروریزی معاملے کی تفصیلات شیئر کیں اور مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کارکنوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت سے متعلق معاملات میں حکومت کا کردار سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ لوکل ٹرین کئے گئے اس انوکھے احتجاج کا مقصد اس مسئلے کو عام لوگوں تک پہنچانا اوران کی حمایت کو مضبوط کرنا تھا۔

کانگریس لیڈروں نے واضح کیا کہ یوتھ کانگریس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور مظلوم کو انصاف ملنے تک ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ دوسری جانب کئی سماجی تنظیموں نے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر بھی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر سپریم کورٹ سے متاثرہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈر ادت راج بھی جنتر منتر پہنچے اور کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ سے متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ ادت راج نے یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی حیران کن ہے کہ سنگین جرم کے مرتکب شخص کو سینئر لیڈروں کی حمایت حاصل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے متاثرہ کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج