data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-02-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلوچ بچی کو بچانے میں انٹیلی جنس اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اطلاع اور مشترکہ کارروائی کے ذریعے نہ صرف بچی کو محفوظ بنایا گیا بلکہ اس سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچی نابالغ ہے اور حکومت نے دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسے قید میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ اس بچی کو دہشتگردوں نے استعمال کیا تھا اور اس کے ذریعے ایک خطرناک اور ہولناک واقعہ رونما کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کو اپنی جانب مائل کیا، اس کا برین واش کیا اور اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دہشتگرد اپنے بچوں کو محفوظ اور بہتر جگہوں پر رکھ کر دوسروں کے بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک بچی کا معاملہ نہیں، بلکہ ایسے بہت سے بچے ہیں جنہیں سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کر کے اپنی طرف مائل کیا جاتا ہے اور پھر ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ذریعے بچی کو کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن