سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا استعمال سے متعلق واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کسی بھی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اپنے عہدے یا سرکاری حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پر ذاتی سوشل میڈیا اکانٹس سے بھی کسی قسم کی سیاسی تشہیر، حمایت یا مخالفت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قواعد و ضوابط کے تحت تادیبی اقدامات شامل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر ہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا ہے: اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین سوشل میڈیا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔