بلوچستان حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال پر ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
ملازمین کے ہڑتال کے ردعمل میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کیجانب سے تمام ذمہ داران کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ احتجاج کرنیوالے کے نام بھیجے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر آج سے صوبے میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت صوبے کے دفاتر میں ملازمین نے احتجاجاً کام کو بند رکھا ہے۔ ہڑتال کے ردعمل میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، سینئر ایم بی آر، چیئر مین سی ایم آئی ٹی اور صوبے کے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کو ارسال کے گئے مراسلے میں مجاذ حکام نے سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس کے احتجاج میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کے نام اور عہدے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں تفصیلات فوری طور پر جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔