WE News:
2026-07-24@04:14:08 GMT

کراچی میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کراچی میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

شہر قائد میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی، کورنگی میں 8 برس کا بچہ کھلے مین ہول میں گرنے سے جاں بحق pic.twitter.com/5HEWgs4fH3

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) December 29, 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کورنگی، مہران ٹاؤن، سیکٹر 6 جی میں پیش آیا، جس میں انتظامیہ کی غفلت بھی شامل بتائی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی، جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔

حادثے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے فوری کارروائی کر کے بچے کو باہر نکالا، تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا۔

بعد ازاں ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بچہ جاں بحق کراچی مین ہول وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچہ کراچی مین ہول وی نیوز مین ہول میں

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار