سال نو پر رب کوراضی کرنے والے اعمال کیے جائیں‘جماعت اہلسنت
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،سید رفیق شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سال نو کے آغاز پر خرافات کے بجائے رب کو راضی کر نے والے اعمال،غریبو ں اور دکھی انسانیت کی خدمت، اجتماعی دعائیں،محافل درود و سلام ذکرو نعت،توبہ استغفار اور مسلمانوں کی جا ن و املاک کی حفاظت،سلامتی،استحکام،ترقی و کامیابی کے لئے دعائیں کی جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو بے راہ رَوی سے بچانا،معاشرے کی اصلاح کرنا علماء پر بھاری ذمہ داری ہے،انسا نو ں کی اکثریت ما دیت پرستی، دنیا وی رنگینیو ں میں مست ہے اخلا قی اقدار کو معا شرے سے رخصت کر دیا گیا ہے۔سا ل نو پر غیر اخلاقی پروگراموں پر سختی سے پابندی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے و اضح کیا کہ نیو ائیر نا ئٹ پر آتش بازی، لغو پروگراموں پر کثیر مال خرچ کرنا اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی صورت باعث خیر نہیں بلکہ حر ام ہے۔ سا ل ختم ہو نے پر ہمیں تو افسوس کر نا چاہیے کہ ہما ری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ ہم نے سال بھر میں کیا کھویا اور کیا پایا۔ رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ سال نو کے آغاز پر پورے ملک میں طوفان بد تمیزی، شراب نو شی، رقص و سر ور کی محفلو ں،خرافات،ہلڑ بازی،فائرنگ کی جاتی ہے اس کو روکنے کے لئے حکومت سخت ترین اقدامات کرے اور تمام غیر اسلامی،غیر اخلاقی اور غیر مہذب سرگرمیوں کو کنٹرول کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔