data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-08-24
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیرِ داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے پاکستانی علماء اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کیا ہے۔ افغان ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز کے مطابق کابل میونسپلٹی اور دیگر اداروں کی کارکردگی کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی نے کہا کہ وہ ایسے تمام بیانات کو سراہتے ہیں جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں۔ سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہی پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے حوالے سے مثبت باتیں کیں، اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کی جانب سے بھی خیرسگالی اور برادرانہ بیانات کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان میں علماء کا ایک اجتماع ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مفتی تقی عثمانی نے افغانستان کے حق میں بیانات دیے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، اسلامی امارات علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پْرعزم ہے اور افغان عوام نہ کسی کے لیے خطرہ ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے اپنے ملک میں بے مثال امن و امان ہے تو ہم دنیا کے ساتھ بھی بھائی چارے اور امن کا پیغام بانٹتے ہیں، ہم اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک لوگوں کے خدشات دور کرنا چاہتے ہیں اور سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ افغان عوام کسی کے لیے خطرہ یا غلط ارادے نہیں رکھتے۔ وزیرِ داخلہ نے دیگر ممالک سے افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور افغان شہریوں سے بھی اس عمل میں اسلامی امارت کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کہ پاکستان افغانستان کے لیے خیرسگالی رکھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال ہو، اسحاق ڈار نے کابل میں علماء کے حالیہ اجتماع کی جانب سے جاری بیان کا بھی خیرمقدم کیا، جس میں افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغانستان کے اسحاق ڈار کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار