میرے کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی،اسے اسمگلنگ اور منشیات سے جوڑا گیا، یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، انتظامی حربے استعمال کرنے کا مقصد تضحیک کرنا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،لاہورکے شہریوں کو تکلیف دی گئی، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ویڈیو لنک پر صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور کے دورے میں پنجاب حکومت کے رویے پر ناراض ہوگئے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو لکھیگئے خط میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے دورے کے دوران جس انداز میں معاملات کو ڈیل کیا گیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا گیا، جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اوربین الصوبائی عزت کو خراب کیا گیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے چار کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا، جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور پر ایک عوامی نمائندے کے شایان شان نہیں تھا، مارکیٹیں اور عوامی مقامات کو بندکرکے لاہورکے شہریوں کو تکلیف دی گئی، موٹر وے ریسٹ ایریا تک بند رکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دورے سے متعلق میرے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی گئی، یہ سب منشیات اسمگلنگ تک سے جوڑا گیا اوریہ پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویے اور انداز سے میری شخصیت کو تباہ کرنیکی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکھا کہ ایسے طریقوں سیریاستی یونٹس میں ہم آہنگی کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی، میں خط کے ذریعے اس انداز اور طورطریقوں پر بھرپور احتجاج کرتا ہوں، توقع رکھتاہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائیگا، خط کو مستقبل میں کسی بھی قسم کی آئینی ، قانونی اور بین الصوبائی کارروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔اس سے قبل ویڈیو لنک پر صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے پنجاب کے دورے کے دوران پنجاب حکومت کا رویہ غیر جمہوری تھا۔سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کہا پنجاب حکومت اخلاقی اور ذہنی پستی کا شکار ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویے ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دیگر صوبوں سے آنے والے سرکاری وفود کی استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا