سندھ میں بڑھتے ہوئے قبائلی تنازعات ناسور بن چکے ‘کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور میں قبائلی دہشت گردی کے حملے میں دلہا سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت کی انتہا اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے 17 سالہ سیاہ دور کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شکارپور میں خون کی ہولی میں حکومت، قانون اور انصاف کہاں ہے؟ سندھ میں بڑھتے ہوئے قبائلی تنازعات ایک لعنت بن چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت قبائلی دہشت گردی میں ملوث ظالم سرداروں کی پشت پناہی ختم کرے۔ 18 مہینوں کے دوران صرف ایک مہراورجتوئی قبائلی تنازعات میں 50 سے زاید جانیں ضائع ہوئیں جبکہ سیکڑوں خاندان اور ہزاروں گھراجڑہو چکے ہیں۔ قبائلی تنازعات کی وجہ سے امن کا پرندہ اڑ گیا ہے۔ تعلیم اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے لیکن حکومت گہری نیند میں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکوراج سے لے کر قبائلی تنازعات جیسے ناسور کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ قبائلی تنازعات میں ملوث ظالم سرداروں کو پیپلز پارٹی کی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ حکومت لڑو اور حکومت کرو کے فارمولے پر چل رہی ہے۔ صوبے میں ظالم سرداری نظام کے خاتمے کے بغیر نہ قبائلی تنازعات ختم ہوں گے اور نہ ہی سندھ کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قبائلی تنازعات
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔