باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے، ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خار باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے، ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے فوجی جوانوں کو لیڈ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میجر عدیل زمان آئی ایس پی آر
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔