پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شاندار تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 521 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے بعد بھی سودوں کی خرید و فروخت کا رجحان جاری رہا اور 841 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 737 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
مزید پڑھیںپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ شیئرز کی خرید و فروخت کی اور 1495 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس پیر کے روز ایک لاکھ 73 ہزار 896 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
آج مسلسل دوسرے روز بازار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس کے نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوا تھا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اسی طرح جاری رہا تو اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کے مزید ریکارڈز قائم ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بلند ترین سطح اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کی تیزی کے کے ساتھ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :