City 42:
2026-07-24@03:13:43 GMT

حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس لگانے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک:  حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے بھاری درآمدی بل میں کمی کے لیے درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

 یہ اعلان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سینیٹر خالدہ اطیب نے کی اور اجلاس میں سینیٹر دانش کمار، سید مسرور احسن کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔

 ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کم یا صفر رکھنے کی تجویز ہے۔ ساتھ ہی، پاکستان میں تیار ہونے والے ای وی پرزے کی درآمد پر اضافی ڈیوٹیز عائد کر دی گئی ہیں تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔

وزارت صنعت و پیداوار نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں پر رجسٹریشن فیس وصول نہ کی جائے، ملک بھر میں یکساں نمبر پلیٹس جاری کی جائیں اور ای وی گاڑیوں سے کم ٹول ٹیکس لیا جائے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوسکینڈاینول،ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

اجلاس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں، خاص طور پر موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مینوفیکچرنگ سے متعلق موجودہ پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 17 اور دو پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 77 مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکومت کا ہدف ہے کہ سال 2030 تک ملک میں گاڑیوں کا 30 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کیا جائے اور 2030 تک 22 لاکھ گاڑیاں حکومتی سبسڈی کے ذریعے عوام کو فراہم کی جائیں۔ اس وقت پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ گاڑیاں اور 2 کروڑ سے زائد موٹر سائیکلیں موجود ہیں، جبکہ رواں سال عوام کو 1 لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلیں اور 3 ہزار 170 رکشے فراہم کیے جائیں گے۔

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی