نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نطم و ضبط کی کمی ہے، ہم 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک قوم ہیں، سالانہ شرح نمو 2.
ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان نے مالی سال کا آغاز بہتر معاشی بنیادوں کے ساتھ کیا ہے: محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ نے کہا کہ مقصد یہ تھا کہ پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جاسکے، یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس آئی بی میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے، نیوٹیک اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مراحل میں مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی جانب بڑھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔