پاکستان کا بنگلادیش کی خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیے بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیںواضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
خالدہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلادیش کی خالدہ ضیاء
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔