پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گمبٹ میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتالوں سے بھی بہتر ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران کہی، جہاں وہ فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں صحت کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی۔ ان کے بقول، گمبٹ میں قائم سہولیات کا معیار اتنا بلند ہے کہ صحت کے شعبے میں ہمارا مقابلہ صرف دنیا کے بہترین اداروں سے ہے، نہ کہ کسی صوبے سے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے فارغ التحصیل طلبہ سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے صوبوں اور مختلف علاقوں میں بلا تفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف