شاہین شاہ بی بی ایل میں انجری کا شکار، پی سی بی کا وطن واپس بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی برسبین ہیٹ نے تصدیق کردی ہے۔
برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔
Shaheen Shah Afridi (knee) commenced rehab and will be further reviewed upon the team’s return from Adelaide.
تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہین شاہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔