Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:11:18 GMT

 بھارت: اقلیتوں پر تشدد تشویشناک، پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

 بھارت: اقلیتوں پر تشدد تشویشناک، پاکستان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں مہم نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس میں مزید اِضافہ کیا ہے، عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم نہایت تشویش ناک امر ہے۔ کرسمس کے موقع پر حالیہ قابلِ مذمت توڑ پھوڑ کے واقعات، نیز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مہمات، جن میں ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور بار بار ہجوم کی طرف سے ان کے قتل کی وارداتیں شامل ہیں، بالخصوص محمد اخلاق کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ، جس میں ریاست نے مجرموں کو احتساب سے بچانے کے لیے اقدامات کیے، نے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی میں مزید اِضافہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے متاثرین کی فہرست افسوسناک طور پر طویل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے اور بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارت میں

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو