Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:29:13 GMT

گھی‘ آئل‘ باسمتی چاول کے نرخوں میں 25 سے 50 روپے کلو تک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

گھی‘ آئل‘ باسمتی چاول کے نرخوں میں 25 سے 50 روپے کلو تک اضافہ

  لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ 15سے 20 دنوں کے دوران درجہ اول اور دوم گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو /فی لیٹر قیمتوں میں 30 روپے سے 50 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے درجہ اول کا فی لیٹر کوکنگ اور فی کلو گھی کا پیکٹ 550 روپے سے بڑھ کر590 روپے پر پہنچ گیا ہے اور درجہ دوم کوکنگ آئل کا فی لیٹر پیکٹ450روپے سے بڑھ کر500 روپے تک جبکہ درجہ دوم کا فی کلوگھی کا پیکٹ 450 روپے سے بڑھ کر480روپے کا ہو گیا ہے۔ گھی ڈیلرز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک کلو نئے باسمتی چاول کی قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو چاول کی قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 325 روپے ہو گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال ملک میں سیلاب کے باوجود چاول کی بہتر پیداوار ہوئی ہے اس کے علاوہ عالمی منڈی میں بھارت کے چاول کی آمد کے بعد اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ کم ہونے کے اندازے کے باوجود چاول کی قیمتوں میں اضافہ کو ماہرین چاول کی ذخیرہ اندوزی قرار دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے