Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:45:26 GMT

خاتون‘ تیزاب گردی کے سزا یافتہ مجرم سمیت 3 افراد کی خودکشی

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

خاتون‘ تیزاب گردی کے سزا یافتہ مجرم سمیت 3 افراد کی خودکشی

لاہور + فیروز والا + حافظ آباد (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) تیزاب گردی کے سزا یافتہ مجرم‘ خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے رانی گاو ں رحمان پورہ میں 20 سالہ اویس نے گھریلو تنازعہ پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حافظ آباد کے محلہ کشمیر نگر میں تیزاب گردی کے سزا یافتہ مجرم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ صغیر گجر المعروف گیری گجر جو کہ شہر کے مشہور تیزاب گردی کیس میں کئی سال کی سزا بھگت کر آیا تھا۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی سراج ٹاﺅن میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کرجواں سالہ لڑکی (ش) نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔  

خودکشی 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تیزاب گردی

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری