جنوبی وزیرستان: 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان میں جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دزہ غونڈے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی شامل ہیں۔ زخمیوں میں عبداللہ، محمد والی اور احمد زرنان شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گروپوں میں فائرنگ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔