توشہ خانہ ٹو فیصلہ چیلنج‘ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) توشہ خانہ ٹو فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائرکردی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر24561 جبکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگایا، اپیلوں میں موقف اختیار کیاگیا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، بانی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے، ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی، سپیشل سنٹرل عدالت کو اختیار سماعت نہیں تھا۔ اپیلوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چودھری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ توشہ خانہ ٹو کیس میں کل20 گواہان کابیان قلمبند کیا گیا،گواہان مشکوک تھے، ہماری استدعا ہے کہ7 جنوری کی تاریخ کوسماعت رکھی جائے۔ سترہ سالہ سزا کو منسوخ کیا جائے، بانی اور انکی اہلیہ کو بری کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو بانی اور
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔