Daily Mumtaz:
2026-06-03@01:12:52 GMT

30 سال سے زائد عمر کے وہ پاکستانی اسٹارز جو اب بھی سنگل ہیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

30 سال سے زائد عمر کے وہ پاکستانی اسٹارز جو اب بھی سنگل ہیں

رواں برس شوبز انڈسٹری میں کئی معروف فنکار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس کے بعد مداحوں میں خوشی اور تجسس کی لہر دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا پر شادیوں کی تصاویر، ویڈیوز اور تبصروں نے خوب توجہ حاصل کی، تاہم اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی زیرِ بحث رہا کہ اب بھی کئی مقبول پاکستانی اسٹارز 30 برس سے زائد عمر ہونے کے باوجود شادی کیوں نہیں کر رہے۔
اگرچہ شادی یا اکیلے زندگی گزارنا ہر فرد کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے، مگر ہمارے معاشرے میں خاص طور پر مشہور شخصیات سے متعلق یہ سوال بار بار اٹھایا جاتا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ایسے اداکار اور اداکارائیں موجود ہیں جو اپنے کریئر، ذاتی ترجیحات یا زندگی کے درست وقت کے انتظار میں اب تک سنگل ہیں۔
مہوش حیات
مہوش حیات نے کم عمری میں بطور چائلڈ اسٹار شوبز میں قدم رکھا اور بعدازاں ڈراموں اور فلموں میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں۔ اداکارہ کھل کر کہہ چکی ہیں کہ وہ اسی وقت شادی کریں گی جب انہیں ایسا ساتھی ملے جو ان کی شخصیت اور کام کا احترام کرے۔
صبا قمر
صبا قمر پاکستان کی چند کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ بالی ووڈ میں ’ہندی میڈیم‘ جیسی فلم کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔ اگرچہ انہوں نے ایک بار اپنی زندگی میں محبت کی موجودگی کا اشارہ دیا، مگر وہ اب تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں۔
مایا علی
مایا علی نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بزنس وومن بھی ہیں اور فی الحال اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ دے رہی ہیں۔
بلال اشرف
بلال اشرف کو اکثر پاکستانی سلمان خان کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بھی تاحال کنوارے ہیں۔ ماضی میں ان کا نام مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، مگر انہوں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھا۔
یمنیٰ زیدی
یمنیٰ زیدی اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول ہیں۔ وہ اس وقت اپنے کریئر کے عروج پر ہیں اور بظاہر اسی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔
بلال عباس خان
بلال عباس خان نے کم وقت میں اپنی اداکاری سے الگ پہچان بنائی۔ ’عشق مرشد‘ کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئیں، مگر اب تک کسی باضابطہ اعلان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
عدیل حسین
عدیل حسین بھی اُن اداکاروں میں شامل ہیں جو شادی کو زندگی کا اہم مگر ذاتی فیصلہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب درست وقت محسوس ہوا، تب ہی شادی کریں گے۔
عمران عباس
عمران عباس ایک اور مقبول اسٹار ہیں جن کے مداح ان کی شادی کے منتظر ہیں۔ وہ محبت کے تصور پر یقین رکھتے ہیں، مگر تاحال سنگل ہیں۔
عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ معیاری اسکرپٹس اور مضبوط کرداروں کے انتخاب کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مداح بھی انہیں جلد نئی زندگی کا آغاز کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
سجل علی
سجل علی نے ماضی میں احد رضا میر سے شادی کی، جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس وقت وہ اپنی زندگی اور کریئر پر توجہ دیتے ہوئے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔
احد رضا میر
طلاق کے بعد احد رضا میر کا شمار بھی اُن مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو اب تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھے، حالانکہ ان کا نام اکثر مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔
یہ تمام فنکار اپنی اپنی جگہ کامیاب اور باصلاحیت ہیں۔ شادی ہو یا نہ ہو، ان کی زندگی کے فیصلوں کا احترام کرنا ہی ایک صحت مند رویہ ہے، کیونکہ خوشی کا راستہ ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ  اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ  بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود