نیو ایئر پر فائرنگ کرنے والوں کے لیے پشاور پولیس کا واضح اعلان، سزا بھی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہریوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایک ویڈیو پیغام میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے نئے سال کی خوشی کے نام پر ہوائی فائرنگ یا خطرناک ڈرائیونگ کی تو وہ جشن نہیں بلکہ معصوم جانوں کا نقصان ہوگا۔ ان کے مطابق ہوائی فائرنگ سے نہ صرف بے زبان جانور بلکہ انسانوں کی جان بھی جا سکتی ہے، جبکہ لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث سنگین حادثات پیش آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی، 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
فرحان خان نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کی تو ہم خود موجود ہوں گے، پولیس فورس الرٹ ہوگی اور ایسے عناصر کو نئے سال کی رات جیل میں گزارنی پڑے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ نئے سال کی آمد کو مثبت اور تعمیری انداز میں منائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان خون کا عطیہ دیں، صفائی مہمات میں حصہ لیں، ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری کریں اور ایسے کام کریں جو معاشرے اور ملک کے لیے فائدہ مند ہوں۔
یہ بھی پڑھیے برطانیہ: برفباری کی پیشگوئی نے نیو ایئر تقریبات پر پانی پھیر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ شہری اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو وہ نہ صرف خود محفوظ رہیں گے بلکہ دوسروں کی جانوں کا تحفظ بھی یقینی بنا سکیں گے۔
آخر میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کا احترام کریں، پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور نئے سال کو امن، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کے ساتھ خوش آمدید کہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان پشاور پشاور پولیس نیو ایئر نائٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان پشاور پشاور پولیس نیو ایئر نائٹ ایس ایس پی آپریشنز ہوائی فائرنگ نئے سال کی نیو ایئر
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔