لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے وکلا اور سائلین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، عدالتی تاریخ میں ایک اہم دن رقم، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح تک بھی تاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کر دیا جس کے تحت اب سول کورٹس اکاؤنٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی فیسوں اور جرمانوں کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دی گئی، جس سے فراڈ کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،متعلقہ ادارے فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں:سینئر وزیر مریم اورنگزیب

عدالتی واجبات کی ادائیگی اب براہِ راست نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ہوگی جبکہ چالان فارم ڈیجیٹل سسٹمز کے تحت 32-A کا اجراء خودکار طریقے سے PSID کے ذریعے ہوگا، تمام جوڈیشل افسران کو مخصوص رسائی دی گئی ہے، تمام مالیاتی آرڈرز آن لائن ہوں گے اور نیشنل بینک کے ساتھ منسلک نظام فوری تصدیق کو ممکن بناتا ہے۔

عدالتی جرمانوں کا ریکارڈ ایک کلک پر دستیاب ہوگا، مستقبل میں اس سسٹم کو اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے ساتھ لنک کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے، نئے متعارف شدہ جوڈیشل ڈپازٹس اور سیکیورٹیز سافٹ ویئر کے ذریعے بینکوں میں جمع عدالتی رقوم اور سیکیورٹیز کی نگرانی ہوگی، ہر عدالتی برانچ اپنے اکاؤنٹس کا الگ ریکارڈ رکھ سکے گی جبکہ مجموعی ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا، جس سے غلطیوں کے امکانات ختم ہوں گے اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

 5  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنیوالے شہید میجر عدیل  ملک و قوم کا فخر ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز 

بینکنگ اینڈ فنڈز مینجمنٹ ونگ اب اکاؤنٹس کی مؤثر نگرانی کر سکے گا، جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی سٹورز اور سٹاک کی نگرانی بھی ڈیجیٹل ہوگئی ہے، سامان کی وصولی سے لے کر دفاتر تک فراہمی کے تمام مراحل اب خودکار ہیں اور میعاد ختم ہونے سے پہلے سسٹم خودکار الرٹس جاری کرے گا، اس سے قیمتی سرکاری سامان کے ضائع ہونے سے بچاؤ ممکن ہوگا اور ناکارہ یا خراب سامان کی واپسی کا مکمل ریکارڈ بھی برقرار رہے گا۔

منصوبے کے تحت سٹاک مینجمنٹ کے SOPs پر عملدرآمد بھی 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے، یہ تاریخی اقدامات نہ صرف عدالتی نظام میں شفافیت اور مؤثریت کو فروغ دیں گے بلکہ عدالتی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں گے، جس سے لاہور ہائیکورٹ کے جدید انتظامی نظام میں ایک اہم سنگ میل طے ہوگیا ہے۔

”ایک سال ،کئی ریکارڈ“ چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت 10ہزار ٹریکٹر ز کاشتکاروں کو مل گئے،سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع ہوگا

وکلاء تنظیموں نے اس پراجیکٹ پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سینئر قانون دان احسن بھون نے کہا ہے کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے جوڈیشل سسٹم کی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے یہ تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہو یا انتظامی سطح پر اصلاحات کا معاملہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے مثبت اقدامات سے جوڈیشل سسٹم پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

قانونی ماہر شیبا قیصر کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت تھی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے بڑے پیمانے پر نہ صرف اصلاحات کیں بلکہ ان کا نفاذ بھی کیا جس سے انصاف کی بروقت فراہمی کے نظام میں بڑی پیشرفت ہوئی۔
 

وزیراعلیٰ مریم نواز  کا بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیف جسٹس مس عالیہ نیلم جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس لاہور ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے کے تحت کر دیا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا