ممتاز کمانڈروں کی شہادت کے اعلان کیساتھ ہی فلسطینی مزاحمتی فورس القسام کے نئے ترجمان کا منظر عام پر ظہور اور انہیں "ابو عبیدہ" کے لقب کی منتقلی؛ آئندہ مراحل میں فلسطینی مزاحمت کیجانب سے بے شمار سیاسی، سکیورٹی و میڈیا پیغامات کی حامل ہے اسلام ٹائمز۔ ایک ایسی صورتحال میں کہ جب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو اپنے اعلی ترین کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت کا منظر دیکھنا پڑا، اس عسکری سیاسی تنظیم کے نئے ترجمان کا ظہور ایک ہمہ جہتی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیشرفت نہ صرف اپنے میڈیا و حفاظتی ڈھانچے کی دوبارہ نقاب کشائی سے متعلق مزاحمت کی اعلی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ واضح سیاسی پیغامات کی حامل بھی ہے۔ ایسے پیغامات کہ جنہیں، اس حقیقت نے اضافی اہمیت بخشی ہے کہ یہ واقعہ سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے صیہونی جرائم کے اندھے حامی انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر رونما ہوا ہے۔ اس حوالے سے شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں عسکری و تزویراتی امور کے فلسطینی ماہر نضال ابو زید نے تاکید کی کہ القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان کا ظہور بہت سے سیاسی، سکیورٹی اور میڈیا پیغامات پر مشتمل ہے کہ جن میں نہ صرف سابق ترجمان القسام، ابو عبیدہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد مزاحمتی میڈیا کی جہت کی تعمیر نو شامل ہے بلکہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی پہلوؤں پر مزید روشنی بھی ڈالی جا رہی ہے۔    نضال ابو زید کا کہنا تھا کہ قابض صیہونیوں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے بارے (نئے) ابو عبیدہ کے الفاظ، میں سکیورٹی کی نئی جہت بھی جھلکتی ہے جبکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ جو ظاہر کرتا ہے کہ آئندہ مرحلہ اُس افراتفری کو روکنے کے حفاظتی تدابیر پر بھی مشتمل ہو گا کہ جسے قابض صیہونی اپنے نئے آلہ کاروں یعنی مسلح ملیشیاؤں کے ذریعے غزہ میں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نضال ابو زید نے واضح کیا کہ مقتول کمانڈروں کی جانب حماس کے فوجی ترجمان کا اشارہ ظاہر کرتا ہے کہ ابو عبیدہ سمیت 15 اعلی رہنماؤں میں سے 14 شہید ہو چکے ہیں، تاہم مزاحمت اب بھی میڈیا کے منظر کو از سر نو تعمیر کرنے اور خود کو دوبارہ سے تیار کرنے کے قابل ہے۔

فلسطینی ماہر نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ امر اُسی ابتدائی نقطہ کی جانب نیتن یاہو کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ اُس نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں "خطے کے مضبوط آدمی" کے طور پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش سرے سے ناکام ہو کر رہ گئی جب مقابلے میں ٹرمپ کے الفاظ نے (جنگ بندی معاہدے کے) دوسرے مرحلے تک پہنچنے پر اصرار کیا کہ جو نیتن یاہو چاہتا ہی نہیں!   واضح رہے کہ گذشتہ شام جاری ہونے والے اپنے بیان میں القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی تھی کہ طوفان الاقصی کے دوران حماس اپنے کئی ایک اہم کمانڈروں کو کھو چکی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں القسام بریگیڈز نے اپنے چیف اور شہید محمد الضیف کے جانشین، عظیم کمانڈر محمد السنوار کے ساتھ ساتھ رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ اور کمانڈر حکم العیسی کی شہادت کا اعلان بھی کیا تھا کہ جو مختلف میدانوں کی کمان میں معروف تھے۔ اس بیان میں القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان حذیفہ الکحلوت (ابو عبیدہ) اور ملٹری پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر و آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سابق کمانڈر شیخ رعد سعد کی شہادت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان ترجمان کا کی شہادت کے ساتھ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک