قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے باہر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی پھر گھٹنے کی انجری کا شکار، بگ بیش لیگ سے باہر ہونے کا خدشہ
انہیں یہ انجری برسبین میں برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے محسوس ہوئی۔ میچ کے دوران شاہین کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ میچ ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔
بائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرنے والے قومی بولر نے صرف 3 اوورز کرائے جن میں 26 رنز دیے جس کے بعد انہیں میچ کے بقیہ حصے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں احتیاط سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر احتیاطی اقدامات کیے۔
برسبین ہیٹ کے حکام کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی بحالی (ری ہیب) کا عمل شروع کر دیا ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ان کے مزید طبی معائنے کیے جائیں گے تاکہ انجری کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: گلوبل ٹی20لیگ: پی سی بی کا بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
فرنچائز اور پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کی جانب سے محتاط حکمتِ عملی اختیار کیے جانے کا امکان ہے تاکہ شاہین آفریدی کی طویل مدتی فٹنس کو ترجیح دی جا سکے۔
شاہین کی غیر موجودگی کے باوجود برسبین ہیٹ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 172 رنز پر آؤٹ کر کے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم میچ کا نتیجہ شاہین کی انجری کے باعث تشویش کے سائے میں رہا۔
یہ انجری پاکستان کے لیے ایک نازک وقت میں سامنے آئی ہے کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری میں شروع ہونے والا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی وائٹ بال حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں جو نئی گیند سے وکٹیں لینے اور آخری اوورز میں کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی مایوس کن شروعات، 2 نو بالز پھینکنے پر بولنگ اٹیک سے ہٹا دیا گیا
فی الحال ٹیم انتظامیہ شاہین کی صحت سے متعلق تازہ معلومات کا انتظار کر رہی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ ان کی مکمل صحت یابی تک کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہین آفریدی بگ بیش سے باہر شاہین آفریدی زخمی شاہین شاہ آفریدی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی بگ بیش سے باہر شاہین ا فریدی زخمی شاہین شاہ ا فریدی شاہین شاہ آفریدی شاہین ا فریدی بگ بیش لیگ سے باہر
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔