راولپنڈی:

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2 ارب کی کرپشن کے ملزم کی ضمانت ہائیکورٹ سے بھی خارج ہوگئی۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ضمانت خارج کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، اس سے قبل احتساب عدالت بھی ملزمان کی ضمانتیں خارج کرچکی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مرکزی ملزم جمال تاج کے اکاؤنٹ میں اس کے بھائی ڈائریکٹر فنانس نے رقم ٹرانسفر کی، ملزم کا ساتھی اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کر چکا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سرکاری اکاؤنٹ سے ملزمان نے بھائیوں اور بیویوں کے اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کی۔ ملزم جمال تاج و فیملی لوٹی رقم واپس کرے اور گھر جائے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فراڈ میں ملوث تمام آر ڈی اے افسران ان کے بہن بھائی بیوی اکاؤنٹ ہولڈرز گرفتار ہونگے۔

عدالت نے کہا کہ کرپشن سنگین جرم ہے، پلی بارگین ہوچکی ملزم ضمانت کا حق دار نہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا