این اے 130؛ نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
این اے 130؛ نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان پاکستان اورقازقستان کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ پر اتفاق پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یاسمین راشد کی درخواست نواز شریف کی کامیابی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔