WE News:
2026-07-24@01:23:52 GMT

سال 2026: عید سمیت تمام متوقع تعطیلات کن تاریخوں میں آئیں گی؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

سال 2026: عید سمیت تمام متوقع تعطیلات کن تاریخوں میں آئیں گی؟

سال 2026 کے لیے متوقع سرکاری تعطیلات کی ابتدائی فہرست سامنے آ گئی ہے تاہم حتمی اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال کے آغاز کے قریب کیا جائے گا۔ اسلامی تہواروں کی تعطیلات کا انحصار چاند دیکھنے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں کا بوجھ: ضرورت سے زیادہ سرکاری تعطیلات اور معیشت

مجوزہ شیڈول کے مطابق سال کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقعے پر متوقع ہے۔

عیدالفطر کی تعطیلات

اس کے بعد عیدالفطر کی 3 روزہ تعطیلات متوقع ہیں جو ہفتہ 21 مارچ سے پیر 23 مارچ تک ہو سکتی ہیں، تاہم اس کا حتمی فیصلہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مئی میں یکم مئی کو یوم مزدور کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر بھی عام تعطیل متوقع ہے۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں

اسی ماہ عیدالاضحیٰ کی 3 روزہ تعطیلات بدھ 27 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے جو چاند کی رویت سے مشروط ہوں گی۔

عاشورہ

محرم الحرام کے دوران یوم عاشور کے سلسلے میں جمعرات 25 اور جمعہ 26 جون کو تعطیلات متوقع ہیں۔

عید میلادلنبی

قومی سطح پر 14 اگست کو یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ عید میلادالنبی ﷺ 26 اگست کو منائے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ فہرست کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل شامل ہے جبکہ دسمبر میں قائداعظم ڈے اور کرسمس کی تعطیلات بھی متوقع ہیں۔ تاہم 26 دسمبر کو محدود تعطیل ہوگی جو صرف مسیحی ملازمین کے لیے قابل اطلاق ہوگی۔

مزید پڑھیے: سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

حکام کے مطابق تمام اسلامی تعطیلات عارضی ہیں اور ان کی حتمی منظوری چاند دیکھنے کے بعد دی جائے گی۔

سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا مکمل اور حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت آئندہ مہینوں میں جاری کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سال 2026 میں سرکاری تعطیلات عیدالاضحیٰ کب عیدالفطر کب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سال 2026 میں سرکاری تعطیلات عیدالاضحی کب عیدالفطر کب سرکاری تعطیلات سرکاری تعطیل کی تعطیلات کی تعطیل سال 2026 کو یوم

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش