وزیر اعظم شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ؛ صدر یو اے ای سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی طیارہ شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان پر لینڈ کرگیا ہے
نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
ایئر پورٹ پر آر پی او ڈی سی اور ڈی پی او نے وزیر اعظم کا استقبال کیا بعد وزیر اعظم ایک خصوصی ہیلی کاپٹر پر صدر یو اے ای سے ملنے شیخ زید پیلس روانہ ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔