پی آئی اے کی 6 سال بعد لندن کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی، آغاز کب سے ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد مارچ 2026 سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کر رہی ہے اور 29 مارچ 2026 سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ لندن پی آئی اے کا پہلا بین الاقوامی روٹ رہا ہے اور یہ آج بھی ایئرلائن کے اہم ترین بین الاقوامی روٹس میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اس وقت مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں پہلے ہی آپریٹ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ جون 2020 میں لاہور سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے حفاظتی خدشات کے باعث پی آئی اے پر یورپی ممالک میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بعد ازاں اس وقت کے وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد پابندی مزید سخت کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم
یورپی ایوی ایشن ادارے نے 4 سال سے زائد عرصے بعد 28 نومبر 2024 کو پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ اس کے بعد جولائی 2025 میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا جس کے نتیجے میں پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ میں پروازوں کی اجازت کے لیے درخواست دینے کی راہ ہموار ہوئی۔
ستمبر 2025 میں پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کی منظوری ملی جس کے بعد پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ اس وقت پی آئی اے نے برمنگھم اور لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان
پی آئی اے کی جانب سے لندن کے لیے پروازوں کی بحالی کو قومی ایئرلائن کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے پی آئی اے براہ راست لندن پی آئی اے لندن پرواز لندن ڈائریکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی ا ئی اے براہ راست لندن پی ا ئی اے لندن پرواز لندن ڈائریکٹ لندن کے لیے براہ راست پی ا ئی اے پی آئی اے ئی اے کی کے بعد
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔