تینوں بہنوں نے فیصلہ کیا آج بانی سے ملاقات کے بغیر واپسی نہیں،علیمہ خانم
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
( سٹی 42) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے نہیں جعلی وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ۔سہیل آفریدی سے یہ لوگ نہ ڈرتے تو پورا شہر پورا لاہور نہ بند کرتے ۔ کچھ بھی ہو جائے بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نےاڈیالہ میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ ہم آج فیصلہ کر کے آئی ہیں کہ تینوں بہنیں کچھ بھی ہو جائے بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی، چاہیے کوئی ہمارے ساتھ ہو نہ ہو، چاہے واٹر کینن کا استعمال کریں ۔ایک صحافی کی سوال پر کہ ’’مذاکرات سے متعلق تحفظ ائین پاکستان کی کمیٹی اپ سے ملاقات کرے گی،آپ کو اعتماد میں لےگی یہ کہا جا رہا ہے‘‘ اس پر علیمہ خانم نے جواب دیا کہ ایک منٹ ایک منٹ۔۔کون سی کمیٹی میں کچھ نہیں جانتی ہمیں تو یہ کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ یہ آنسو گیس چلائیں، لاٹھی چارج کریں، گرفتار کریں، کچھ بھی کر لیں ہم ملاقات کے بغیر نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے بند تھا اس لیے ہم تاخیر سے یہاں پہنچے۔
بانی کی بہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی وجہ سے لاہور کو بند کر دیا۔ اڈیالہ کو بند کر دیا تاکہ ہماری ملاقات ہی نہ ہوسکے بانی سے۔سہیل افریدی سے یہ لوگ نہ ڈرتے تو پورا شہر پورا لاہور نہ بند کرتے ،انہوں نے لاہور شہر کو ایسے ہی بند کر دیا جیسے اب یہ اڈیالہ بند ہے ،لاہوریوں کو تو یہ چھیڑ نہیں سکتے ،لاہوریے نکلے پورا شہر باہر نکلا، لاہوریوں کو تو پولیس بھی کچھ نہیں کہہ سکتی ،
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
بس تو بات صاف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اور ہم کھڑے ہیں ،آپ دیکھ لیں انہوں نے پورا لاہور بند کر دیا مین بلیوارڈ بند کیا، زمان پارک بند کر دیا،زمان پارک کی تاریں کاٹ دی لائٹیں بند کر دی، پولیس کھمبوں کے نیچے کھڑی کر دی تھی ،تاکہ کوئی کھمبوں پر چڑھ کے بجلی نہ آن کر سکے یہ حال کیا انہوں نے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی 42 علیمہ خانم علیمہ خانم میڈیا گفتگو علیمہ خانم علیمہ خانم اڈیالہ اڈیالہ ملاقات کے بغیر بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم بند کر دیا سے ملاقات انہوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان