لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے میڈیا نمائندگان کو” بکاو مال “ کہنے پر شدید احتجاج، پریس گیلری سے میڈیا نے واک آﺅٹ کر دیا، حکومت کو ایوان میں کورم پورا نہ کرنے پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اجلاس آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے آٹھ منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا، تو اپوزیشن نے بار بار پوائنٹ آف آرڈر کیلئے اصرارکیا لیکن چیئر نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس انداز میں دھمکیاں نہیں دی جا سکتیں۔ اجلاس میں محکمے کی درخواست پر پی اینڈ ڈی کے تمام سوالات مو خر کر دیئے گئے۔ پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کی ایوان میں عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری انسانی حقوق اور اقلیتی امور کو ہر صورت آج کے اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ سیکشن آفیسر کی موجودگی قابل قبول نہیں۔ پینل آف چیئرمین نے گیلری میں بیٹھے سیکشن آفیسرز کو گیلری سے جانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سیکرٹری اگر غیر حاضری کا جواز پیش کریں گے تو تحریری ثبوت سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہوگا۔ محض سرکاری مصروفیت کا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا، ایوان کو جواب درکار ہے۔ یو این کی دونوں جانب سے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے سیکرٹری کے طرز عمل پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیاہے۔ حکومتی رکن اسمبلی احسن رضا قصور میں ان پڑھ لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے پر غصہ میں آگئے،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 16 لاکھ لوگ ان پڑھ ہیں اور ضلع قصور میں سب سے زیادہ ان پڑھ لوگ ہیں۔ پنجاب کا لٹریسی ریٹ 64.

0 ہے۔ پنجاب کے چودہ کروڑ میں سے پانچ کروڑ لوگ ان پڑھ ہیں ہم پنجاب کے ذمہ دار اور مجرم ہیں، بھارتی پنجاب کا لٹریسی ریٹ 86 فیصد اور افغانستان کا 52فیصد ہے، اپوزیشن رکن کرنل شعیب امیر نے کہا کہ چیف منسٹر خیبر پی کے کے ساتھ اسمبلی گیٹ سے لے کر اسمبلی کے حال تک جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، مہمانوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کہا جانا چاہیے تھا سیاست ہوتی رہتی ہے کبھی ہم ادھر کبھی آپ ادھر لیکن پنجاب کی مہمان نوازی کی روایت تھی وہ برقرار رکھنی چاہیے تھی، ایک صوبائی وزیر نے کہا خیبر پی کے سے جنگلی آئے ہیں۔ یہ کیا زبان تھی جو استعمال کی گئی، اپوزیشن رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب کی جانب سے صحافیوں کو بکاﺅ میڈیا کہنے پر پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری نے نعرے بازی، جس پر پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے حکومتی رکن امجد علی جاوید اور اپوزیشن رکن رانا شہباز کو پریس گیلری کمیٹی کو منانے کیلئے گیلری میں بھیج دیا، اس دوران ایک بارپھر کورم کی نشاندہی ہوا اور کورم پورا نہ ہونے پر پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ 

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی پریس گیلری پینل آف ان پڑھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن