سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت المسلمین نے ردعمل جاری کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔
ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ حساس مقامات تک دہشت گردوں کا بلا روک ٹوک پہنچنا تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام عوامی نمائندوں اور شہریوں کو مثر اور یقینی سکیورٹی فراہم کی جائے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس ،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ،پی پی رکن وقار مہدی کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا پچاسویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت یمن کا یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوجیوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم دھمکی موصول کی جانب سے خوارج کی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔