Al Qamar Online:
2026-07-24@04:05:36 GMT

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کے مندروں کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کے مندروں کا دورہ

تھرپارکر: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سندھ کے ضلع تھرپار کر پہنچ گئے، مندروں کا دورہ کیا اور انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے فیلڈ وزٹ کیا، چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی تھے۔

یہ دورہ آئین میں دی گئی مساوات، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے ننگرپارکر کے سول کورٹ کمپلیکس میں عدالتوں کے کام کا معائنہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی وقار کے لیے عوامی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا۔

 چیف جسٹس پاکستان نے خواتین سہولت مرکز، صاف پانی، سولرائزیشن اور ای لائبریری کی سہولتوں کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے انٹرایکٹو ملاقات ہوئی، ملاقات میں موثر انصاف کے لیے بینچ اور بار کے تعمیری تعاون پر زور دیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کاسبو مندر، چوریو جبل درگا ماتا مندر کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے مٹھی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں عدالتی امور کا جائزہ لیا، چیف جسٹس پاکستان نے کیس مینجمنٹ، انفراسٹرکچر اور خواتین دوست سہولتوں کا معائنہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے رسائی، صفائی اور فعالیت سے متعلق خلا کی نشاندہی دستاویزی شکل میں کرنے کی ہدایت کی۔

 یہ دورہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اصلاحاتی اور فیلڈ بیسڈ عمل کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چیف جسٹس پاکستان نے

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف