پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک کی قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری مہر عبدالخالق لک نے نئے تعینات قونصل جنرل سید مصطفی ربانی اور کمرشل ڈیولپمنٹ آفیسر فہد چوہدری سے قونصلیٹ جدہ میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، بزنس کمیونٹیز کے مسائل اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چوہدری شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انوسٹرز فورم نے اپنی ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان تمام شعبہ جاتی کمیٹیوں کی حلف برداری نئے قونصلیٹ کی عمارت کے باقاعدہ افتتاح کے بعد منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فورم کی جنرل باڈی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور متعلقہ شعبوںانڈسٹریل، کنٹریکٹنگ، ٹورزم، آئی ٹی، ٹریڈنگ اور ینگ جنریشن جنرل باڈی کے ذمہ داران کو بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، جنہیں آئندہ دور میں اوورسیز بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے فعال کردار دیا جائے گا۔
قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے فورم کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی عمارت میں دفاتر آپریشنل ہونے کے بعد وہ تمام نئے تشکیل شدہ عہدیداران سے باضابطہ حلف لیں گے اور پاکستان انوسٹر فورم کے لیے سہولیات میں بہتری ان کی ترجیح ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان سہیل آفریدی کا دورہ لاہور، سپیکر کے پی کا سپیکر پنجاب اسمبلی کوخط، احتجاج ریکارڈ کرایا وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، یمن تنازع پر سعودی عرب اور امارات میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا.

.. دھوکا دہی پر مبنی تشہیر ،کمپٹیشن کمیشن نے کنگڈم ویلی پر 15کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قونصل جنرل سید مصطفی ربانی چوہدری شفقت محمود فورم کے کے صدر

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش