پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو اسپیکر کے دفتر آجائے، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آجائے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ تجاویز لے کر اسپیکر اسمبلی کے دفتر آجائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کو کم کرے گا، ہم دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ آپ محمود خان اچکزئی کو لے آئیں، ہم بھی احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور سینئر وزراء کو بات چیت کے لیے لے کر آئیں گے۔
مینا خان آفریدی نے مذاکرات کی دعوت پر کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مینڈیٹ دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ان سے مذاکرات کرے، پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ بھی ساتھ لے کر چلے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر جب بھی ہم تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ کا مینڈیٹ دیا ہے، ہم کراچی سمیت پورے پاکستان میں جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔