بابر سلیم سواتی نے ملک احمد خان کو احتجاج خط بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔
خط میں پنجاب اسمبلی کے دورے کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے پ
خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں آنے والے وفد کو پنجاب اسمبلی میں غیر پیشہ ورانہ رویے اور غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جو پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے خط میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کے اراکین کو بار بار سیکیورٹی چیک، جارحانہ سوالات اور جسمانی روک تھام جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا، جو کسی بھی جمہوری اور مہذب نظام میں ناقابل قبول ہے۔
ر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بعض اراکین کو دھکے دیے گئے اور نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جس سے پارلیمانی وقار مجروح ہوا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ افراد نے خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنانے کی کوشش کی، جس سے سرکاری دورے کی سنجیدگی متاثر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں اور ان کے درمیان روابط باہمی احترام، تحمل اور پارلیمانی آداب کے تحت ہونے چاہئیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمے دار عناصر کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح ہدایات جاری کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس نوعیت کے واقعات کو نظرانداز کیا گیا تو یہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور وفاقی تعاون کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔