سندھ کابینہ کی صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے 2.9 ارب روپے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو عوامی شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے 2.9 ارب روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی ترقی کیلئے پُرعزم ہے، کراچی کے تمام صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے الگ پیکیج کا اعلان کرے گی، 23 اضلاع میں عوامی کچہریاں منعقد کی جائیں، جنوری کے دوسرے ہفتے سے دوبارہ عوامی کچہریاں شروع کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو عوامی شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شکایات کا ازالہ
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔